لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر فراڈ کے الزام میں ملوث ملزم فرار ہونے میں کامیاب

منگل 3 اپریل 2018 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت خارج ہونے پر فراڈ کے الزام میں ملوث ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم ظہیر عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار پر ایک کروڑ 31 لاکھ کا بائونس چیک دینے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں درخواست گزار قصور وار ثابت ہوا ہے۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ملزم عدالتی حکم سنتے ہی باہر آیا اور چھلاوے کی طرح رفو چکر ہو گیا جس پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ادھربھاگ ادھر جا مگر فراڈیا پولیس کے ہاتھ نہ آیا اور بالاآخراحاطہ عدالت سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :