لاہور ہائیکورٹ، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

منگل 3 اپریل 2018 15:30

لاہور۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے دائر درخواست ضمانت خارج کر دی ، عدالت نے احد چیمہ کی گرفتاری کو قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کی ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے منگل کو احد چیمہ کی دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ، قبل ازیںجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، واضح رہے کہ جسٹس علی باقر نجفی ملتان بنچ چلے گئے تھے جس کے بعد جسٹس قاسم خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل نیا دو رکنی ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیاتھا ، دوران سماعت احد چیمہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب نے الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، نیب نے شوکاز نوٹس دیئے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کیا ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ احد چیمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتارکیا گیا، احد چیمہ کے خلاف نیب کو شکایات وصول ہوئیںتھیں جس کے بعد انکوائری کی گی، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو ذاتی حیثیت سے کئی بار طلب کیا، نیب آفس میں جواب داخل نہ کروانے اور پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کواحتساب عدالت نے دو مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے لہذا درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :