سپریم کورٹ میں ضلعی راولپنڈی کی اراضی کی جمع بندی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت
منگل 3 اپریل 2018 21:33
(جاری ہے)
ملک شفیع کے مطابق انکوائری رپورٹ پانچ جون دو ہزار تیرہ کے عدالتی آڈر کا حصہ بھی ہے ۔
درخواست گزار ملک شفیع نے بتایا کہ حدبندی کے تحت موضع تخت پڑی 2210 ایکڑ پر محیط ہے، محکمہ جنگلات ثابت کر دے کہ تمام زمین ان کے پاس موجود ہے، قبضے سے متعلق کیس ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔درخواست گزار نے مزیدبتایا کہ کلکٹر رپورٹ کے مطابق 684 ایکڑ قبضہ میں آٹھ سو تیس کنال پر تعمیرات ہو چکی ہیں، بحریہ ٹاون نے زمین ڈی ایچ اے کو فروخت کر دی ہے، سروے آف پاکستان کی نئی رپورٹ کے مطابق 724 ایکڑ پر قبضہ ہو چکا ہے ۔ درخواست گزار نے کہا کہ جن زمینوں کا بحریہ نے محکمہ جنگلات سے تبادلہ کیا وہ بھی نہیں دی گئیں ۔ عدالت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے ۔ایک اور درخواست گزار ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ بحریہ ٹاون نے تخت پڑی میں نہ صرف قبضے کیے بلکہ زمینوں کو بیچا بھی ہے ۔پنجاب کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رزاق مرزا نے اعتراض کیا کہ ڈاکٹر شفیق کی درخواست حد بندی سے متعلق تھی، حد بندی کے بعد ان کی درخواست کا اب جواز نہیں بنتا ۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہمارے سامنے رپورٹ موجود ہے اس کا جائزہ لیں گے ۔بحریہ ٹائون کے وکیل زاہد بخاری نے عدالت میں کہا کہ اس کیس سے قبل ہمیں اس وقت کی عدلیہ کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔ بحریہ ٹاون کے وکیل نے کہا کہ یہ کیس عوامی مفاد کے آرٹیکل 184/3 کے زمرے میں نہیں آتا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.