حافظ محمد سعید کا مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ 6اپریل کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
منگل 3 اپریل 2018 22:00
(جاری ہے)
بانی پاکستان محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔کشمیر یوں سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ اور ایمان کا ہے۔ کشمیری اور پاکستانی مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔
شہداء کی قربانیاں جلد ان شاء اللہ رنگ لائیں گی‘ مظلوم کشمیریوں کو آٹھ لاکھ غاصب فوج کے مظالم سے نجات ملے گی اور کشمیری عوام آزادی کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جب سے انڈیا میں ہندو انتہاپسند تنظیم بی جے پی کی حکومت آئی ہے کشمیر میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا سلسلہ بہت بڑھ گیا ہے۔ بھارت سرکارکی سرپرستی میں نہتے کشمیریوں کو خون بہایا جارہا ہے اور اسرائیل سے درآمد کردہ کیمیائی ہتھیار استعمال کر کے بدترین دہشت گردی کا ارتکاب کیاجارہا ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سفارتی سطح پر بھارتی ظلم و دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائے اور دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کر کے انڈیا کا بھیانک چہرہ واضح کیا جائے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارتی فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت گری کیخلاف پوری کشمیری قوم سڑکوں پر ہے۔ تاریخی ہڑتالوں اور احتجاج نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر میں بسنے والے کوئی فرد بھی دہشت گرد بھارت کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ کشمیری عوام پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں تو ہمیں بھی آج پاکستان میں وہی ماحول پیدا کرنا ہے جو کشمیر میں ہے۔ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے پورے ملک میں ضلعی سطح پر پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد ہر شہر اور علاقے میں مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔مظاہروں اور ریلیوں سے ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل و غارت گری کیخلاف منگل کے دن بھی کراچی، ساہیوال، بورے والا اور دیگر مختلف شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.