لاہور شہر کی تمام ڈسپنسریاں بند، شہریوں کو ڈینگی اور پولیو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا

حفاظتی ٹیکوں اورخسرہ مہم سمیت تمام امور معطل

منگل 3 اپریل 2018 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) لاہور شہر کی تمام ڈسپنسریاں بند، شہریوں کو ڈینگی اور پولیو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔حفاظتی ٹیکوں اورخسرہ مہم سمیت تمام امور معطل ہو گئے، کنوینس الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ واپس نہ لینے پر کام بند کر دیا گیا، ویکسینیٹرزمطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئے، دوسرے روز میں احتجاج جاری رکھا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ویکسی نیٹرز دوسرے روز بھی اپنے مطالبات کی منظوری کی آس لئے ڈی جی آفس میں بھرپور احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

(جاری ہے)

ویکسی نیٹرز کے احتجاج کے باعث ضلع لاہور میں ہزاروں بچے 10 مہلک بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات لگنے سے دو روز سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔ڈی جی ہیلتھ آفس میں ڈسٹرکٹ لاہور کے ویکسینیٹرز نے کنوینس الاؤنس کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انکے تمام مطالبا ت تسلیم نہیں کرلیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ویکسینیٹرزنے مطالبات منظور نہ ہونے تک حفاظتی ٹیکہ جات، پولیو اور خسرہ مہم سمیت تمام کام چھوڑ کر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔ انکاکہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :