لاہور،ضلعی انتظامیہ کا ’’آزادی اظہار پارک‘‘ بنانے کا فیصلہ

بدھ 4 اپریل 2018 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے سگیاں پل کے قریب ’’آزادی اظہار پارک‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ پارک ہائیڈ پارک کی طرز پر بنایا جائے گا، جس کا مقصد آزادی اظہار کے لئے ہونے والے احتجاجی مظاہروں، جلسے اور جلوسوں کے لئے جگہ مختص کرنا ہے، آزادی اظہار پارک چار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہو گا، جس میں ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں گزشتہ روز اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی نے پارک کی سائٹس کا دورہ کیا، اے سی سٹی کے مطابق اظہار آزادی پارک رنگ روڈ کی ملکیت ہو گا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور آزادی اظہار پارک کے نگران ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :