لاہور،محفوظ خوراک کی آگاہی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

غذائی اجزاء کے تناسب کو درست نہ کیا گیا تو ہم بحیثیت قوم جسمانی طور پر لاغر ہو جائیں گی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی بچوںاور بڑوں کی خوراک کو محفوظ اور صحت مند بنانے کے لیے سخت اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صورت میں ایک مکمل ادارہ بنایا ہے جو ہماری خوراک کا محافظ بن رہا ہی: نورالامین مینگل

بدھ 4 اپریل 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2018ء) ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، قوم کا محفوظ مستقبل صحت مند بچوں سے مشروط ہے۔ پورے ملک کی طرح پنجاب میں بھی عوام غذائیت میں کمی،غذائی عدم تحفظ اور خوراک میں وٹامنز اور نمکیات کی کمی کا شکار ہیں۔غذائی اجزاء کے نامناسب تناسب کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔غذائی اجزاء کے تناسب کو درست نہ کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب ہم بحیثیت قوم جسمانی طور پر لاغر ہو جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین نے لاہور کالج فار ومین یونیورسٹی میں صحت و غذائیت کے حوالے سے منعقد کیے گئے آگاہی سیمینار میںکیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ خوراک سے متعلقہ مسائل کوحل کرنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فورٹیفیکیشن کا عمل متعارف کروایا ہے جس کے تحت کوکنگ آئل ،آٹااور نمک میں ضروری وٹامنز اور آیوڈین جیسے اجزاء شامل کئے جا رہے ہیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی انسپیکشن ٹیمیں باقاعدگی سے اس کی چیکنگ کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صورت میں ایک مکمل ادارہ بنایا ہے جو ہماری خوراک کا محافظ بن رہا ہے۔محفوظ خوراک کی آگاہی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی ناقص خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں۔عوامی آگاہی کو اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوںاور بڑوں کی خوراک کو محفوظ اور صحت مند بنانے کے لیے سخت اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مستقل نظر رکھنے کے لئے سالانہ شیڈول جاری کیا ہے جس میں مختلف اشیاء خورونوش کو سال میں متعدد بار چیک کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ تھارٹی نے لاہور کالج میں سٹوڈنٹ کی طرف سے لگائے گئے مختلف آگاہی سٹالز کا دورہ کیا۔ سٹوڈنٹس نے فوڈ سیفٹی کے حوالے سے خوبصورت آگاہی ماڈلز، پوسٹرز ڈسپلے کیے۔

سیمینار میں آگاہی ماڈلز کے علاوہ کنگ مقابلوںکا بھی انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سٹوڈنٹس کے آگاہی ماڈلز اور پوسٹرز کی تعریف کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام سٹوڈنٹس کو انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔سیمینار میں معروف ماہر غذائیت نے طلباء کو محفوظ خوراک کے حوالے سے آگاہی لیکچر بھی دیا۔

وائس چانسلرآف لاہور کالج ڈاکٹر عظمی قریشی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اب تک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور شعبہ ابلاغیات کے اشتراک سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں------- -- صحت مند قوم کیلئے صحت مندخوراک کے عنوان------- -- سے منعقد کیے گئے آگاہی سیمینار میںڈ ائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے علاوہ وائس چانسلرآف لاہور کالج ڈاکٹر عظمی قریشی ،شعبہ ابلاغیات کے ہیڈڈاکٹر انجم ضیاء ، ہیڈ ہوم اکنامکس عشرت عظمت،بائیو ٹیکنالوجی ہیڈ ڈاکٹر شگفتہ ناز ،نیوٹریشنسٹ مس رابعہ سلطان ،ایم این اے شائستہ پرویذ ملک،کالج فیکلٹی اورسٹوڈ نٹس کی کثیر تعدادنے سیمینار میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :