جرمنی اور ہالینڈ کے مابین عسکری تعاون

جمعرات 5 اپریل 2018 11:12

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) وفاقی جرمن فوج نے ڈچ کمانڈ کی سربراہی میں ’’شارٹ رینج ایئر ڈیفنس یونٹ‘‘ کے تحت اپنے تقریبا ساڑھے چار سو فوجیوں کی تعیناتی کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ یونٹ جرمن صوبے شلیسوگ ہولشٹائن میں اپنے فرائض انجام دے گا لیکن اس کی قیادت ڈچ کمانڈروں کے پاس ہو گی۔ جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لاین نے دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اس عسکری تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور ہالینڈ دونوں اپنے عسکری تعاون کو مزید گہرا بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :