اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کو زبردست خراج تحسین

تیدرلینڈ میں اسرائیلی سفارتخانے سے منسلک چوراہے کو فلسطینی لڑکی کے نام سے منسوب کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 21:53

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کو زبردست خراج تحسین
نیدرلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ): اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کو زبردست خراج تحسین پیش کر دیا گیا۔ تیدرلینڈ میں اسرائیلی سفارتخانے سے منسلک چوراہے کو فلسطینی لڑکی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ دنیا کے ہر کونے میں احد تمیمی کی جرات کے چرچے ہونے لگے ۔

بعد ازاں احد تمیمی کو گرفتار کر کے اسے سزا سنا دی گئی تا ہم اس کی بہادری اور جرات ایک مثال بن چکی ہے اور تا حال احد تمیمی کو خراج تحسین پیش کئیے جانے کا سلسلہ باقی ہے۔ اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے تیدرلینڈ میں اسرائیلی سفارتخانے سے منسلک چوراہے کو فلسطینی لڑکی کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔