پی آئی اے پیکٹ پر غلط تاریخ کا اندراج کرنے کی ذمہ دار چینی کمپنی کو سخت سزا دے دی گئی

ہفتہ 7 اپریل 2018 21:38

پی آئی اے پیکٹ پر غلط تاریخ کا اندراج کرنے کی ذمہ دار چینی کمپنی کو سخت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) ترجمان پی آئی اے نے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے چینی کے پیکٹ پر غلط تاریخ کے اندارج کے بارے میں سخت ایکشن لیتے ہوئے چینی فراہم کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے اور قانونی کاروائی کا نوٹس بجھوادیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنے فلائٹ کچن میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی تمام سہولیات پر حفظان صحت کے اصولوںکے مطابق عمل کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ سٹاک میں موجود چینی کے پیکٹ مکمل چیکنگ کے بعد سپلائر کو واپس کر دیئے گئے ہیں جبکہ فلائٹ کچن میں موجود دوسرے غذائی مواد کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔ پی آئی اے چیف ایگزیکٹو نے اس سلسلے میں انکوائری کا حکم دیا ہے اور اگر اس میں پی آئی اے کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ضروری قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :