پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ 12 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اتوار 8 اپریل 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر خواخہ حسن وادئود کیمٹی کے چیئرمین جبکہ شاہد بلوچ آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے دیگر ممبران میں چیئرمین کے ایچ مارکیٹنگ، وسیم شہزاد، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان، چئرمین سلیکشن کمیٹی ندیم منصور، کرنل (ر) عزیز گیلانی اور مس نادیہ شاہ شامل ہیں، پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ 12 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے سو سے زائد پروفیشنل کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے انٹری کروا رکھی ہے، انہوں نیکہا کہ ٹورنامنٹ کے کے ڈراز کا اعلان 11 اپریل کو کیا جائیگا اور لیگ کے فائنل مقابلے 15 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے