جرمنی میں نفسیاتی مریض نے اپنی مال بردارگاڑی ہجوم پر چڑھادی، چار افراد ہلاک

واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کر لی ، حملہ دہشت گردی نہیں تھا،ابتدائی تفتیش کے نتائج

اتوار 8 اپریل 2018 11:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2018ء) جرمنی کے شہرمونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مونسٹر کے گنجان آبادی والے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھادی۔ اس واقعے میں پولیس نے وین ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق وین ڈرائیور جرمن شہری تھا جو نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔ فوری طور پر اس واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ،پولیس نے واقعے کی جگہ کو لوگوں سے خالی کراکر اسے سیل کردیا اور ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ۔ حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔حکام نے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق میونسٹر میں کیا جانے والا حملہ دہشت گردی نہیں تھا۔چار افراد کی ہلاکت اور بیس دیگر کے زخمی ہو جانے کا باعث بننے والے اس واقعے میں حملہ آور نے اپنی وین راہ گیروں پر چڑھانے کے بعد خود کشی کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :