جرمنی میں نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا

اتوار 8 اپریل 2018 22:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) جرمنی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ جرمن میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے دارالحکومت برلن میں حملے کا ایک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو چار ایسے افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا جن پر شبہ تھا کہ وہ برلن میں اتوار ہی کے دن ہونے والی ہاف میراتھن کے دوران چاقوؤں سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مشتبہ افراد کا تعلق ایک ایسے نیٹ ورک سے ہے جس نے 2016ء کے دسمبر میں برلن ہی میں ایک ٹرک حملہ کرتے ہوئے 11 افراد کو ہلاک اور درجنوں دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :