سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور ریاستی جبر کے خلاف قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی
پیر 9 اپریل 2018 19:16
(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عشروں سے کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں ریاستی جبر کا سامنا کر رہے ہیں جس کے دوران ہزاروں افراد شہید، لاکھوں یتیم اور خواتین بیوائیں ہو چکی ہیں اور لوگوں کو ذہنی طور پر معذور کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بے دریغ استعمال بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس سے پہلے ہی پورا خطہ عدم استحکام سے دوچار ہے۔ بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تلاش کرنے کے لئے دبائو بڑھا کر ہی کشیدگی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ ایوان کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہے کہ پاکستان ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ یہ ایوان اسلامی دنیا، او آئی سی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اداروں پر زور دیتا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی مذمت کریں اور حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لئے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے۔ ایوان حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی ایلچی کا تقرر کرانے کے لئے بھی تمام ضروری اقدامات کرے۔ بعد ازاں ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.