جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی مشرقی غوطہ پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت

منگل 10 اپریل 2018 23:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مشرقی غوطہ پر مبینہ کیمیائی حملے کی مذمت کی ہے۔ میرکل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر شدید ممانعت کے باوجود کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بہت ہی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس سلسلے میں سخت اور واضح اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز رونما ہونے والے اس واقعے میں کم از کم 150 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :