سائبر حملوں میں ممکنہ طور پر روس کا ہاتھ ہے،جرمن خفیہ ادارہ

گزشتہ برس سائبر حملوں کے بعد تحقیقات کیں توروس ملوث نکلا،اس دفعہ بھی یہی ہوسکتا ہے،گیورگ ماسن

جمعرات 12 اپریل 2018 13:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) جرمنی میں سائبر حملوں میں روس حکومت کے ملوث ہونے کے واضح امکانات ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمنی کے داخلی خفیہ ادارے کے سربراہ ہانس گیورگ ماسن نے کہی۔

(جاری ہے)

ماسن کا تاہم یہ بھی کہناتھا کہ سائبر حملوں میں روس کے ملوث ہونے کی سو فیصد تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کے گزشتہ برس دسمبر میں سائبر حملوں کی نشاندہی کے بعد ان کے ادارے نے اس معاملے کی مکمل تفتیش شروع کر دی تھی۔ ان کے بقول ہیکرز نے جرمن حکومتی نیٹ ورکس پر یہ سائبر حملہ روس ہی سے کیا تھا۔ سن 2015 میں بھی روسی ہیکرز نے جرمن ایوان زیریں کو نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :