پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنلز مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 12 اپریل 2018 20:12

پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنلز مقابلوں کا انعقاد
لاہور۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے چوتھے روز 12 کوارٹرفائنلز مقابلے مکمل ہوئے، اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق فاروق رانا، خزانچی طارق صدیق ملک، محمد عمران، شعیب مسعود، محمد عاصم، محمد ارشد اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، تمام ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت لیے۔

(جاری ہے)

انڈر 15 کے کوارٹرفائنلز میں نور زمان نے حذیفہ زاہد کو 11/5, 11/13, 11/9, 11/2 سے، طیب رئوف نے عباس نواز کو 11/7, 8/11, 11/4, 8/11, 11/4 سے، محمد حمزہ نے محمد شعب عرفان کو 11/8, 10-12, 9/11, 11/6, 11/9 ، ولید خلیل نے سید حسنین کو 11/8, 11/9, 11/2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، انڈر 13 کے کوارٹرفائنلز میں عثمان ندیم پ نے محمود محبوب کو 11/2, 11/6, 11/4 سے، محمد شعیب افضل نے ہرمام احمد کو 12/10, 11/9, 11/6 سے، انس بخاری نے احسان علی کو 11/2, 11/2, 11/5 سے، محمد حنیف نے یاسین خٹک کو 5/11, 8/11, 11/4, 12/10,11/6 سے ہر کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، انڈر 11 کے کوارٹرفائنلز مقابلوں میں ورون آصف نے معین الدین کو 10/12, 11/3, 11/5, 11/9 سے، عبداللہ نواز نے اذلان علی کو 11/3, 11/3, 11/4 سے، عبداللہ ندیم نے محمد زبیر کو 12/10, 4/11, 11/7, 11/6 سے، مبین خان نے سیف اللہ ترین کو 11/8, 11/3, 11/2 سے ہرا کر سیمی فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :