پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہور میںملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں،5فوڈ پوائنٹس سربمہر4 کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

جمعرات 12 اپریل 2018 23:06

لاہور۔12 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائیاںکرتے ہوئے ناقص اشیائیخوردونوش کی موجود گی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر5مختلف فوڈ پوائنٹس سر بمہر کر دیے۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر44,000کے جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطا بق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ماڈل ٹائون اورکوٹ عبدالمالک کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے ذیشان فوڈ پراڈکٹ اورکراچی چٹخارہ باربی کیوکومس برانڈنگ،گندے آئل کے استعمال،حشرات کی بھرمار اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سربمہر کر دیا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لبرٹی مارکیٹ میں چیکنگ کر تے ہو ئے کراچی ماسٹر فوڈز،اصل کراچی پراٹھا اور کراچی سلور سپون کوپروڈکشن ایریا میں حشرات کی موجودگی،خراب آئل،گندے برتنوں کے استعمال اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںمختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران صدیق کباب شاپ،الفضل ریسٹورنٹ،آئس فوڈ اور وکٹوریا سٹور کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر اور مضرصحت گھی کے استعمال اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،فوڈ کٹس نہ پہنے،،خراب آئل اور ناقص مصالحہ جات کی موجودگی پر 44,000کے جرمانے عائد کر دیے۔

مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران متعد دفوڈ پوائنٹس،بیکرز، پروڈکشن یو نٹس،ہو ٹلز،مِلک پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :