نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح پھر سے کھٹائی میں پڑ گیا

جمعرات 12 اپریل 2018 23:52

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کا افتتاح پھر سے کھٹائی میں پڑ گیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء)نجی اور بین الاقوامی ایئرلائنز نے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر منتقلی کو تمام سہولیات کی فراہمی سے مشروط کر دیا ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 20اپریل کو نئے ایئر پورٹ کے افتتاح کے لئے تمام ایئر لائنز اور متعلقہ دفاتر کو فوری طور پر نئے ایئر پورٹ پر منتقلی کے خط ارسال کئے جانے پرنئے ایئرپورٹ پر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث نجی اور بین الاقومی ایئر لائنز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پہلے ایئر پورٹ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں پھر طیاروں کی آمدورفت ہوگئی زرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی جانب سے 20 اپریل کو نیو ائیرپورٹ کے افتتاح کے لئے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اورمشیر ہوابازی سردار مہتاب تمام نجی اور بین الاقوامی کمپنیوں کونئے ایئرورٹ سے آپریٹ کروانے کے لیے کوشا ں ہیںاور مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل افتتاح کرنا چاہتی ہے اس ضمن میںسول ایوی ایشن کی ترجمان فرح حسین نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ ایشیا کا دوسرا بڑا ایئر پورٹ ہے اور اس کے آ پریشنل ہونے بعد ہر سطح پر بہتری آتی رہے گی انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کا آپریشنل ہونا ضروری ہے جبکہ ثانوی معاملات ساتھ ساتھ حل ہو جائیں گے ۔