جرمن نوآبادیاتی دور، برلن میں سڑکوں کے نام بدلنے کا فیصلہ

جمعہ 13 اپریل 2018 12:39

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) جرمنی کے دارالحکومت کے برلن مِٹے نامی وسطی حصے کی بلدیاتی انتظامیہ نے براعظم افریقہ میں جرمن نوآبادیاتی دور کی اہم شخصیات سے منسوب سڑکوں اور گلیوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق فیصلے کے تحت اب ایسی سڑکوں اور گلیوں کو افریقی ممالک نمیبیا اور تنزانیہ میں نوآبادیاتی دور کے خلاف مزاحمتی تحریکوں کے نمایاں رہنماؤں سے موسوم کردیا جائے گا۔ وسطی برلن میں مقامی حکومتی سطح پر اس بارے میں بحث گزشتہ 3 دہائیوں سے جاری تھی جس پر حتمی فیصلہ ایک رائے شماری میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :