پنجاب انٹر ڈویژن بوائز کراٹے چیمپئن شپ 28 اپریل سے شروع ہوگی

جمعہ 13 اپریل 2018 17:14

چیچہ وطنی۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پنجاب انٹر ڈویژن بوائز کراٹے چیمپئن شپ 28 اور29 اپریل کو ساہیوال جمنیزیم میں منعقد ہو گی، جس میں صوبے کے تمام 9 ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کریںگی ، یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ، انہو ں نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت ہو گی او راس میں جسمانی وزن کی 8گیٹگریز 45کلو، 50کلو، 55کلو، 60کلو،67کلو، 75کلو اور 84کلو سے زائد انفرادی کیٹگری میں مقابلے ہونگے اور چیمپئن شپ میں محکموں کے کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :