بشار الاسد کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی فیکٹریاں تباہ کیں،جیمز میٹس

دمشق کے مضافات میں موجود اٴْس تحقیقی مرکز اور ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا،پریس کانفرنس

ہفتہ 14 اپریل 2018 19:32

بشار الاسد کی کیمیائی ہتھیار تیار کرنے کی فیکٹریاں تباہ کیں،جیمز میٹس
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور امریکی چیفس آف اسٹاف کے سربراہ، جنرل جوزف ڈنفرڈ نے نے کہاہے کہ ہم نے بشارالاسد کی کیمیائی ہتھیاربنانے کی فیکٹریاں تباہ کیں،امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور امریکی چیفس آف اسٹاف کے سربراہ، جنرل جوزف ڈنفرڈ نے ایک مشترکہ اخباری کانفرنس میں بتایا کہ فضائی کارروائی کا مقصد شامی صدر کو واضح پیغام بھیجنا تھا،عرب ٹی وی کے مطابق اٴْنھوں نے بتایا کہ دمشق کے مضافات میں موجود اٴْس تحقیقی مرکز اور ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا جہاں کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ ساتھ ہی فرانس اور برطانیہ کے لڑاکا طیاروں نے کارروائی کی۔ اٴْنھوں نے بتایا کہ حملے میں ابھی تک کسی شخص کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ آئندہ فضائی کارروائی کا انحصار اس بات پر ہوگا آیا شام کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز آتا ہے یا نہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال یہ ایک ون ٹائم ہٹ تھا

متعلقہ عنوان :