اٹک کے معروف قانون دان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک فخر داد نے الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشن دائر ک کر دی

حلقہ این اے 55 اورپی پی 1 کی عوام کو نئی حلقہ بندیوں میں ہم سے الگ کرکے یو نین کونسل اکھوڑی کے گاؤں بوٹا اور یو نین کو نسل سرگ سالار کے متعدد دیہاتوں کو این اے 56 اور پی پی 5میں شامل کر دیا گیا تھا

پیر اپریل 21:26

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) اٹک کے معروف قانون دان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک فخر داد نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رٹ پٹیشن دائر کی حلقہ این اے 55 اورپی پی 1 کی عوام کو نئی حلقہ بندیوں میں ہم سے الگ کرکے یو نین کونسل اکھوڑی کے گاؤں بوٹا اور یو نین کو نسل سرگ سالار کے متعدد دیہاتوں کو این اے 56 اور پی پی 5میں شامل کر دیا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک فخر داد ایڈووکیٹ کی رٹ پٹیشن پر اتفاق کرتے ہوئے یو نین کونسل اکھوڑی کے گاؤں بوٹا اور سرگ سالار کے دیہاتوں کو این اے 55اور پی پی 1میں شامل کر دیا اہلیان علاقہ اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔