شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر 65 فضائی حملے

منگل 17 اپریل 2018 11:00

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات شام کے حالات پر نظر رکھنے والی برطانیہ میں قائم تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتائی۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لئے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی ہے۔