قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو 22 اپریل کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

منگل اپریل 12:06

قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو 22 اپریل کو ایبٹ آباد ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو 22 اپریل کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی چیئرمین کے استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا گیا۔ قومی وطن پارٹی ہزارہ ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل چیئرمین چوہدری اورنگزیب کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین شیخ نثار احمد، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور اور کوہستان کے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اورنگزیب نے کہا کہ آفتاب احمد شیرپائو کا دورہ ایبٹ آباد آئندہ انتخابات میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔ اس موقع پر پارٹی سربراہ کے استقبال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ پارٹی عہدیداران اورکارکنوں نے آفتاب احمد شیرپائو کا شاندار استقبال اور قائد کا دورہ کامیاب بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔