شام کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے،جرمنی

ایسا حل تلاش کیا جائے جس میں خطے کے اثر و رسوخ رکھنے والے تمام فریق شامل ہوں،جرمن وزیرخارجہ کی گفتگو

منگل 17 اپریل 2018 13:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو میس نے کہاہے کہ شام کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے جس میں خطے کی تمام قوتیں شریک ہوں۔

(جاری ہے)

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو میس نے منگل کو برسلز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے جس میں خطے کی تمام قوتیں شریک ہوں۔ ہائیکو نے کہاکہ ان کا نہیں خیال کہ اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والا شخص اس عمل کا حصّہ ہو۔ہائیکو نے آگاہ کیا کہ شامی بحران کا ایسا حل تلاش کیا جائے گا جس میں خطے میں اثر و رسوخ رکھنے والے تمام فریق شریک ہوں۔

متعلقہ عنوان :