ضلعی کونسل جہلم کی یونین کونسل نمبر 38 ،حاجی عبدالغفور بطور چیئرمین، مظفر اقبال کے بطور وائس چیئرمین کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

منگل 17 اپریل 2018 15:35

ضلعی کونسل جہلم کی یونین کونسل نمبر 38 ،حاجی عبدالغفور بطور چیئرمین، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کونسل جہلم کی یونین کونسل 38 کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے حاجی عبدالغفور اور مظفر اقبال کی بطور چیئرمین و وائس چیئرمین کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو یونین کونسل 38 ساول سے چیئرمین یونین کونسل چوہدری شفقت بلال گوندل اور وائس چیئرمین جاوید اقبال کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے حاجی عبدالغفور چیئرمین اور مظفر اقبال کے وائس چیئرمین کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔