تعلیمی اداروں میں سکول سیفٹی پروگرام کے تحت ریسکیو کی مشقیں کرنے کی ہدایت جاری

منگل 17 اپریل 2018 15:53

سرگودھا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سکول سیفٹی پروگرام کے تحت ریسکیو کی مشقیں ‘ طبی امداد‘ فائر فائٹنگ کا عملی مظاہرہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سکول سیفٹی پروگرام کے تحت ریسکیو کی مشقیں‘ طبی امداد‘ فائر فائٹنگ کیساتھ ساتھ سکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں۔