ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی شیخ اکمل خالد نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی جواریوں کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا

شہر میں قائم قماربازی کے اڈوں پرچھاپے ،متعدد قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار ،نقدی اور موبائل فونز برآمد ،مقدمات درج

منگل اپریل 15:54

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ایس ایچ او رائے ونڈ سٹی شیخ اکمل خالد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی جواریوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ،شہر میں قائم قماربازی کے اڈوں پرچھاپے ۔متعدد قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر کی ہدایت پر رائے ونڈ سٹی پولیس اسٹیشن میں نوتعینات ایس ایچ او شیخ اکمل خالد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی ہے جس میں پہلے مرحلہ میں شہر میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر 6جواریوں عامر ولد ستار۔

بلال ولد مجید ۔ظہیر ولد بشیر ۔عدیل ولد خالد ۔ریاض ولد ریاست ۔علی ولد سعید کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فونز برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں مقامی حلقوں نے نوتعینات ایس ایچ او کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ شیخ اکمل خالد رائے ونڈ تعیناتی کے دوران جرائم کی بیخ کنی کیلئے موثر اقدامات کریں گے تاکہ شہر پرامن اور کرائم فری ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :