بجٹ میں سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ ،ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے، شہباز اسلم

منگل 17 اپریل 2018 16:20

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری شہباز اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس فری بجٹ کا اعلان خوش آئند ہے، ٹیکس فری بجٹ میں سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے اور بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے ،بینکوںسے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز نہیں ہے ، اس لئے بجٹ میں اس ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرکے تاجر وصنعتکار برادری کو ریلیف دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذسے فوائد کم اور نقصان زیادہ ہیں،نقد رقوم بینکوں سے باہر رکھنے کے رجحان میں اضافہ ودہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات ہیں،اس لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :