امریکا میں مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹنے ایک مسافر ہلاک، 7 زخمی

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن پھٹنے کے نتیجے میں ایک مسافر ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئر لائن کی فلائٹ 1380 نے فلاڈلفیا میں اس وقت ہنگامی لینڈنگ کی جب دوران پرواز انجن پھٹ جانے کے بعد اس کے ایک پراور ایک کھڑکی کو نقصان پہنچا۔

یہ پرواز نیویارک سے ڈلاس جا رہی تھی اور اس پر 143 مسافروں کے علاوہ عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ این ٹی ایس بی کا کہنا ہے کہ وہ انجن کے خراب ہونے کے نتیجے میں ایک ہلاکت کے بارے میں آگاہ ہیں جبکہ این ٹی ایس بی کے چیئرمین رابرٹ سموالٹ کا کہنا ہے کہ طیارے میں نصب سی ایف ایم 56‘ انجن بڑے پیمانے پر کمرشل جہازوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلاڈلفیا کے فائر کمشنر ایڈم تھیل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ معمول زخمی ہونے والے سات مسافروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور انھیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے نے مشکل ترین حالات میں بہت اعلیٰ کام کیا جبکہ لینڈ کرنے پر آگ بجھانے والے عملے نے جہاز کے انجن سے رسنے والے تیل اور آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :