محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

دونوں رہنمائوں کا تعلقات اور علاقائی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 17 ستمبر 2025 12:17

محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض کے قصر الیمامہ میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل سید علی لاریجانی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور علاقائی تازہ ترین صورتحال اور ان میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور رکن کابینہ و قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کے علاوہ انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔