پاکستان دنیابھرمیں گناپیداکرنیوالے 105ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپرآگیاہے، زرعی ماہرین

بدھ 18 اپریل 2018 11:02

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان دنیابھرمیں گناپیداکرنیوالے 105ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپرآگیاہے جبکہ چینی پیدا کرنیوالے ممالک کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان کا 14واں نمبرہے نیزپاکستان میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار 500من ہے جبکہ دیگر ممالک میں عالمی اوسط پیداوار 600من فی ایکڑ سے بھی زائدہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں کاشتکار جدیدٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے 12سو سے 15سومن فی ایکڑ پیداوار حاصل کررہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے گنے کی اقسام موسمی حالات‘آب وہوا اور زمین بہترین پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے کاشتکار جدیدٹیکنالوجی اورماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمدکریں تو نہ صرف گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے باعث ہم پانچویں سے دوسرے یا تیسرے نمبرپرآسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ماہرین زراعت کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے پودوں کی مطلوبہ تعداد اور فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ترقی دادہ اقسام اورصحتمند بیج کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ چینی کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :