امریکا و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، یورپ میں کمی

بدھ اپریل 11:14

امریکا و ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، یورپ میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) امریکا اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور یورپ میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھائو اور امریکا چین تجارتی کشیدگی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.06 فیصد بڑھ کر 1346.40 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 1.20 ڈالر (0.1 فیصد ) کمی کے ساتھ 1349.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1347.81 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1350.60 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1341.23 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1343.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :