عدلیہ مخالف پروگرام کرنے پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدلیہ مخالف پروگرام کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر 3 ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ۔ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینل پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پیمرا نے چینل ۵ کے پروگرام News@8پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے کا جُرمانہ عائد کرتے ہوئے 19 اپریل 2018ء کو پرائم ٹائم میں معافی نشر کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ خیال رہے کہ پیمرا نے اس پروگرام میں فیصل رضا عابدی کی عدلیہ مخالف گفتگو نشر کی تھی جس پر پیمرا نے چینل کو 13 اپریل 2018ء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جوابدہی اورذاتی شنوائی کا حکم دیا تھا۔ پیمرا نے چینل کمو خبردار کیا کہ ہدایات کی خلاف ورزی پر پیمرا قوانین کے تحت ٹی وی چینل کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :