حجرہ شاہ مقیم‘لیسکو اہلکار کا ٹرانسمیشن لائن پر قائم کردہ گرڈاسٹیشن پکڑاگیا

ایکسین حجر ہ ڈویژ ن کا ایکشن ،اسسٹنٹ لائن مین معطل ،بھاری جرمانہ عائد

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) لیسکو اہلکار کا ٹرانسمیشن لائن پر قائم کردہ گرڈاسٹیشن پکڑاگیا،ایکسین حجر ہ ڈویژ ن کا ایکشن ،اسسٹنٹ لائن مین معطل ،بھاری جرمانہ عائد کرکے پولیس سے اندراج مقدمہ کیلئے رجوع کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر لیسکو آپریشن حجرہ ڈویژن محمد جمال نے عوامی شکایت پر اپنی سپیشل انسپکشن ٹیم کے ذریعے نواحی گائوں قلعہ سوندھاسنگھ میں اچانک چیکنگ کروائی تو خود لیسکو سب ڈویژن نارتھ کے اہلکار اسسٹنٹ لائن مین محمد سعیدنے مبینہ طور پر محکمہ واپڈا کی ٹرانسمیشن لائن سے بڑے پیمانے پر کاروباری مراکز اور گھریلو سطح پر بجلی سپلائی کا متبادل نظام قائم کررکھاتھا اور با قاعدہ صارفین سے ماہانہ بجلی بل بھی وصول کیے جارہے تھے جسکی تمام تر نگرانی بھی لیسکو اہلکار کا بھائی نوید سرور کرتا تھا بجلی چوری کے اس سنگین واقعہ پر ایگزیکٹو انجینئر آپریشن نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ اے ایل ایم کو فوری طور پرملازمت سے معطل کردیاجبکہ اسکے بھائی کے خلاف ضابطہ کی محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے دریں اثناء بجلی چوری کی پاداش میںمحکمہ لیسکو کو پہنچائے گئے مالی نقصان کے ازالہ کی خاطر ناجائز صارفین کو بھاری جرمانہ بل عائد کردیے گئے ہیں اس کاروائی پردیہاتیوں نے لیسکو حکام کو سراہاہے او راسے بجلی چوری کے خلاف ایک اہم قدم قرار دیاہے اس سلسلہ میںاین این آئی نے جب ایکسین محمد جمال سے استفسار کیاتو انہوں نے کہاکہ بجلی چور قومی مجرم ہے جو اپنے گھنائونے فعل سے ملک و قوم کے نقصان کاباعث بنتاہے بجلی کے نظام میں تعطل کی بنیادی وجہ بجلی چور ی ہی توہے اگر ہم بجلی چوری پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک سے حقیقی معنوںمیں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا جاسکتاہے بجلی چور کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :