سکالر عبدالرحیم آصف نے جیوٹیکنیکل انجینئرنگ میں ایم فل کرلیا

بدھ 18 اپریل 2018 12:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان جیالوجی پشاور یونیورسٹی کے ریسرچ سکالر عبدالرحیم آصف نے جیوٹیکنیکل انجینئرنگ میں جیالوجی سنٹر سے ایم ایس کرلیا‘ ان کے سپروائزر ڈاکٹر وقاص احمدہارون سپروائزر ڈاکٹر روبینہ بلقیس جبکہ ایگزامینرانجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر خان شہزادہ تھے‘ جیالوجی سنٹر میں ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نعمت الله خٹک کی زیرصدارت منعقدہ امتحانی نشست میں سکالر نے اپنے تھیسز کا کامیابی سے دفاع کیا۔