چائنیز کمپنی نے سکی کناری ڈیم پر کام کرنے والے محنت کشوں کے مطالبات منظور کر لئے

بدھ 18 اپریل 2018 13:50

چائنیز کمپنی نے سکی کناری ڈیم پر کام کرنے والے محنت کشوں کے مطالبات ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سکی کناری ڈیم پر کام کرنے والے 650 محنت کشوں کے مطالبات چائنیز کمپنی سی جی جی سی کے ذمہ داروں نے منظور کر لئے، محنت کشوں کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سکی کناری ڈیم پر کام کرنے والے محنت کشوں کی نمائندہ ایسوسی ایشن شاہین لیبر یونین نے اپنے پانچ مطالبات چائنیز کمپنی سی جی جی سی کے ذمہ داروں کے سامنے رکھے تھے، مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کے سبب محنت کشوں نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں شاہین لیبر یونین کے صدر سید ابرار شاہ کے مطابق ان سے کمپنی کے ذمہ داروں نے مذاکرات کی پیشکش کی جسے منظور کر لیا گیا اور دوران مذاکرات شاہین لیبر یونین کی جانب سے پانچ مطالبات پیش کئے گئے جن کے مطابق غیر قانونی طریقہ سے نکالے جانے والے تمام ملازمین کی بحالی، جرمانے اور غیر قانونی برطرفی روکنے، تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ اور اوور ٹائم کی ادائیگی و نئی بھرتیوں پر تحصیل بالاکوٹ کے نوجوانوں کو ترجیح دینے اور لیبر یونین آفس و لیبر یونین کو فعال بنانے کے مطالبات شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :