کم جان ان 27اپریل کو جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول جائیں گے

لی کوریا کے سربراہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے دادا کے جنم دن کی تقریبات بھی منائیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 13:57

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان 27 اپریل کو تاریخی دورے پر جنوبی کوریا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ 1950ء سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ حریف ملک جنوبی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، شمالی کوریا کے سربراہ جنوبی کوریا کے دورے کے دوران اپنے دادا کے جنم دن کی تقریبات بھی منائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 1950ء میں ایک تنازع نے جنگ کی صورت اختیار کرلی تھی جس میں 40 لاکھ کوریائی ہلاک ہوئے۔ دونوں حریفوں کو بڑی عالمی طاقتیں سپورٹ کرتی آرہی ہیں، امریکا مخالف شمالی کوریا کے پیچھے چین کا ہاتھ ہے تو جنوبی کوریا کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔