تا ر ا میر ا کی کا شت کیلئے میرا زمین کا انتخا ب کریں، زرعی ماہرین

بدھ 18 اپریل 2018 14:18

سلانوالی۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے تا ر ا میرا کے کا شت کار و ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ فصل کی کا شت کیلئے میرا یا ہلکی زمین کا انتخا ب کریں، زمین کی تیار ی کیلئے 2سے 3دفعہ ہل چلا کر سہاگا کر دیں، ڈیڑھ سے 2کلوگرا م بیج فی ایکڑ کاشت کریں ،تا را میراکی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے تا را میرا سلیکشن 1-کا انتخا ب کریں، فصل کو بذریعہ ڈرل 30سی45سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروںمیں کا شت کریں، بیج کی گہرائی کا شت کے وقت 2سے 4سینٹی میٹر سے ز یاد ہ نہ ہو، بذریعہ چھٹہ کا شت کی صورت میں بیج نمدا ر مٹی میں ملا کر ایک با ر لمبائی کے ر خ اور دوسر ی با ر چوڑائی کے ر خ چھٹہ دیں، وٹوں پر کا شت کیلئے ڈھلوان کھیت میں رجر کے ساتھ وٹ بند ی کر کے کا شت کریں اور وٹوں کا در میانی فاصلہ 45سینٹی میٹر رکھیں ،تا را میرا کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوا ز ن و متنا سب استعما ل کریں۔

متعلقہ عنوان :