جرمنی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ

بدھ 18 اپریل 2018 14:27

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جرمن حکومت آئندہ دو برسوں کے دوران ملک کے 2.3 ملین سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اوسطاً 7.5 فیصد اضافے پر رضا مند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر اور ورکرز یونین ویرڈی کی طرف سے اس بات کا اعلان بدھ کو کیا گیا۔ ویرڈی رواں برس تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھی اور اسی سلسلے میں حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹس سمیت متعدد شعبوں میں ہڑتالیں بھی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :