جامعہ نعیمیہ کے سالانہ امتحانات21اپریل سے شروع ہونگے

تخصص فی الفقہ،درس نظامی ،تجوید وقرأت دیگر شعبہ جات کے ہزاروںطلبہ شرکت کرینگے

بدھ 18 اپریل 2018 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی66ویںتعلیمی سیشن کے سالانہ امتحانات 21اپریل سے شروع ہوں گے۔امتحانات میںتخصص فی الفقہ،شعبہ درس نظامی،،تجوید وقرأت،اسلامی طب،شعبہ کمپیوٹرسائنس سمیت دیگر شعبہ جات کے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق امتحانی سنٹرجامعہ شہابیہ اچھرہ، جامعہ فاطمیہ (مغلپورہ)المرکزالاسلامی(شاد باغ) جامعہ ام اشرف جمال(گلیکسوٹائون یوحناآباد)جامعہ غوثیہ رضویہ(علامہ اقبال ٹائون)میں قائم کئے گئے ہیں ، جبکہ مرکزی امتحانی سنٹر جامعہ نعیمیہ میں ہوگا۔

تمام پرچہ جات صبح8بجے تا11بجے تک ہوا کریں گے۔سکیورٹی سمیت تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔یار رہے کہ تمام کلاسسز کے امتحانات تقریری وتحریری طورپرہوں گے۔