اپریل کا جلسہ شریف برادران کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا‘اعجاز چوہدری

(ن)لیگ عوام کا اعتماد کھو چکی ہے،قوم شریف برادران کی اصلیت باخوبی جان چکی ہے ‘کارکنوں سے گفتگو

بدھ اپریل 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ 29اپریل کا جلسہ شریف برادران کی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ، (ن)لیگ عوام کا اعتماد کھو چکی ہے،قوم شریف برادران کی اصلیت باخوبی جان چکی ہے ،عمران خان کی بہادری اور دیانت داری کی گواہی پاکستان کا بچہ بچہ دیتاہے جس کی تصدیق ملک کی اعلی عدالت سپریم کورٹ نے بھی کر دی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے این اے 133سے پارٹی رہنما چوہدر ی صفدر ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ آمد پارٹی رہنمائوںاور کارکنا ن سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ عمران خان نے اکیس سالوں سے کرپشن کے خاتمے اورکرپٹ ٹولے سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کی ہے اور وقت کے طاقت ور شخص کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑ ا کیا ہے ، نواز شریف نے لوٹ مار کے سواء کچھ نہیں کیا اور آج نواز شریف کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی واپسی تک چور اور ڈکیت حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنان تیار ہو جائیں ، تمام کارکنان اپنی اپنی سطح پر متحرک ہو جائیں اور عوام رابطہ مہم تیز کر دیں،پی ٹی آئی کے منشور اور نظریئے کی تشہیر ہر کارکن پر فرض ہے،پی ٹی آئی انشاء اللہ اپنے کارکنان کی محنت سے تمام صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق پاکستان کے ہر طبقے کی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :