نیپال۔چین تعلقات نئے موڑ پر پہنچ گئے ہیں،نیپالی وزیر خارجہ

میری حکومت نے چین کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 17:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) نیپال کے وزیرخارجہ پردیپ کمار گیاولی نے کہا کہ ان کی حکومت نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے،نیپالی وزیرخارجہ نے جو ان دنوں چین کے چھ روزہ دورے پر ہیں میڈیا کو بتایا کہ نیپال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے،وہ یہ دورہ چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی کی دعوت پر کر رہے ہیں،نیپالی وزیرخارجہ نے کہا کہ نیپال اور چین کے درمیان مضبوط مراسم قائم ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی پر مبنی ہیں انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نئے موڑ پر پہنچ گئے ہیں،نیپال باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے اور انفراسٹریکچر،تجارت،سیاحت،ثقافت اور دیگر شعبوں میں مساوی معاہدے کرنے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریگا،انہوں نے کہا کہ میری حکومت نے چین کے ساتھ تعاون کو انتہائی ترجیح دے رکھی ہے،اور نیپالی انفراسٹریکچر،کنسٹریکشن،سیاحت اور ثقافتی تعاون میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کا خیر مقدم کریگا۔

متعلقہ عنوان :