ڈونلڈ ٹرمپ شاہ چارلس کی اچھی یادداشت سے متاثر

امریکی صدر کے تعریف کرنے کے انداز پر شاہ چارلس بھی ہنس دئیے

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:42

ڈونلڈ ٹرمپ شاہ چارلس کی اچھی یادداشت سے متاثر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)شاہ چارلس سوم کی اچھی یادداشت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کر دیا۔ونڈسر کیسل میں17 ستمبر کو عشائیے سے قبل شاہ چارلس کی تقریر کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ چارلس، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کی۔امریکی صدر نے شاہ چارلس کی اچھی یادداشت اور فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں تقریبا 150 افراد سے ہاتھ ملایا اور شاہ چارلس ان میں سے ہر ایک شخص کو جانتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم مجھے تو ایسا ہی لگا کہ شاہ چارلس سب کو جانتے ہیں کیونکہ کوئی بھی شکایت نہیں کر رہا تھا کہ بادشاہ نے اسے نہیں پہچانا اور یہ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے تعریف کرنے کے اس انداز پر شاہ چارلس بھی ہنس دیے۔شاہ چارلس کے علاوہ امریکی صدر نے برطانوی شاہی خاندان کی بھی تعریف کی۔انہوں نے شاہ چارلس سے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹے شہزادہ ولیم کی بہت اچھی پرورش کی ہے اور آپ کی بہو شہزادی کیٹ بہت صحت مند اور خوبصورت ہیں۔