اسرائیلی ادارہ شماریات نے ملکی آبادی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بدھ 18 اپریل 2018 17:50

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات نے ملک کی کل آبادی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا کے کہ صہیونی ریاست کی کل آبادی 88 لاکھ 40 ہزار ہے جب ان میں سے یہودیوں کی تعداد 65 لاکھ 89 ہزار ہے۔ یہودی کل آبادی کا 74.5 فیصد ہیں۔ رپورٹ فلسطین میں صہیونی ریاست کے قیام کے موقع پر جاری کی گئی۔

صہیونی ریاست 15 مئی کو ’یوم آزادی‘ کے طورپر مناتی ہے اور اسے قومی دن قرار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں 18 لاکھ 49 ہزار افراد آباد ہیں۔ ان میں فلسطینی عرب بھی شامل ہیں جو اسرائیل کی کل آبادی کا 20 فیصد ہیں۔ دیگر اقوام کے باشندوں کی تعداد چار لاکھ 40 ہزار ہے جو کہ کل آبادی کا 4.6فیصد ہیں۔ ایک لاکھ 69 ہزار افراد ایسے ہیں جن کے پاس اسرائیل کی شہریت نہیں۔اسرائیل کے ادارہ شماریات کے اندازے کے مطابق 2048ء میں اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ 52 لاکھ تک پہنچ جائیگی۔اسرائیل میں 2017ء کے دوران ایک لاکھ 77 ہزار بچے پیدا ہوئے جبکہ 41 ہزار نے وفات پائی۔ بیرون ملک سے 28 ہزار یہودی فلسطین میں آباد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :