کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ممبرزبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

جمعرات 19 اپریل 2018 00:40

لاڑکانہ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈویزنل کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ نے جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ممبرزبورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں چیئرمین ایچ آر کمیٹی جان محمد میمن، ممبر جی آئی ایم ایس و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل محمد پناہ اوڈو، ڈائریکٹر محمد علی لغاری، ایڈیشنل کمشنر ون لاڑکانہ محمد نواز، اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد بلاول اور ادارے سے منسلک افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ادارے میں فنڈس اور سہولیات موجود ہیں لیکن کام کم کیا جا رہا ہے جس میں مزید بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عہدوں پرتقریوں کے لیے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت کی اجازت لی جائے جبکہ نچلی سطح کے عہدوں کو پر کرنے کے لیے این ٹی ایس کے تحت پاس ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز میرٹ کی بنیاد پر کرکے کانٹریکٹ کے تحت تقریاں کی جائیں جو بورڈ آف ڈائریکٹرس اور ایچ آر کمیٹی کے منظوری سے مشروط ہوں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر محمد علی نے بتایا کہ ادارے میں 228 مختلف آسامیاں اور 20 کنسلٹنٹ کی نشستیں خالی ہیں جن پر انٹرویوز 28 سے 30 اپریل کوکئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :