میکسیکو میں مسلح جھڑپ میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16افراد ہلاک

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

میکسیکو سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) میکسیکو کی جنوبی ریاست گٴْوریرو میں پولیس کی گشت کرنے والی پارٹی پر مشتبہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 پولیس اہلکارہلاک ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 10مشتبہ مسلح افراد بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گوریرو ریاست کے حکام نے کہا ہے کہ یہ حملہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان تیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔واضح رہے کہ جس علاقے میں پولیس پر حملہ کیا گیا ہے وہاں منشیات فروش آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں۔