لیبیا،سیف الاسلام القذافی کی انتخابی مہم کا آغاز

جمعرات 19 اپریل 2018 12:27

لیبیا،سیف الاسلام القذافی کی انتخابی مہم کا آغاز
طرابلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) لیبیا کے سابق آمر کرنل معمر القذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی نے انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سیف الاسلام اور ان کے حامی زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت کے حصول اور ووٹوں کے لیے مہم شروع کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف الاسلام کی انتخابی مہم کے منتظمین نے عوامی رائے ہموار کرنے کے لئے ’’دوسرا چہرہ‘‘ کے عنوان سے ایک جریدہ بھی جاری کیا ہے جس میں سیف الاسلام کے انتخابی پروگرام، ان کے مستقبل کے ویژن، لیبیا کو درپیش بحران اور اس کے حل اور ملکی استحکام کے حوالے سے تجاویز اور طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔

انتخابی مہم کے ایک رکن عبدالمنعم درنبہ کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام کی انتخابی مہم کا آغاز پڑوسی ملک تیونس سے کیا گیا ہے۔ تیونس میں لیبیائی شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ سیف الاسلام کا انتخابی منشور تیونس کے تمام شہروں میں موجود لیبیائی باشندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ مہم مراکش اور یورپی ممالک میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :