ایران کے صوبہ یزد میں گرد آلود طوفان سے 10 افراد زخمی،نظام زندگی مفلوج

جمعرات اپریل 13:28

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ایران کے صوبے یزد میں گرد آلود طوفان کے باعث دس افراد زخمی ہو گئے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق یزد میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی کچھ دیر کیلئے مفلوج ہوگیا، گرد آلود ہوائوں سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ، ہر طرف دن کے وقت اندھیرا سا چھا گیا۔

(جاری ہے)

طوفان کے دوران چلنے والی ہوائوں کی رفتار 102 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :